پدرشاہی نظام کا وجود بالی ووڈ انڈسٹری کا بھی ایک حصہ رہا ہے جہاں خواتین اداکار اپنے مرد ساتھی اداکاروں کے مقابلے میں اپنی تنخواہوں میں بڑے فرق کے بارے میں بات کرنے کے لئے سامنے آئی ہیں۔
حال ہی میں انسٹا گرام پر نئی آنے والی تجربہ کار اداکارہ زینت امان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تنخواہوں میں عدم مساوات پر مضبوط آواز اٹھائی ہے۔
زینت امان نے تنخواہ وں میں عدم مساوات پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے یاد کرتی ہیں کہ کس طرح انڈسٹری کے لوگوں نے انہیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون اداکارہ کے طور پر ٹیگ کیا تھا۔
انسٹا گرام پر اپنی نئی پوسٹ میں زینت نے قربانی (1980) کے سیٹ سے ایک انٹرویو کا ایک چھوٹا سا بی ٹی ایس کلپ شیئر کیا۔
زینت نے لکھا کہ 70 کی دہائی کے اواخر میں آسٹریلین براڈکاسٹنگ کمیشن کے کیتھ ایڈم قربانی کے سیٹ پر آئے، جہاں میں لیلیٰ و لیلیٰ کے لیے ریہرسل کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے صنعت میں زبردست تبدیلی آئی ہے، خواتین کے لئے دستیاب کردار واضح طور پر اب صرف آرائشی نہیں ہیں، تاہم جو چیز تبدیل نہیں ہوئی ہے وہ صنفی تنخواہ کا فرق ہے۔
زینت امان نے کہا کہ میرے زمانے میں مجھے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون اداکار” کے طور پر سراہا جاتا تھا، لیکن میرے مرد ساتھی اداکاروں اور میرے درمیان تنخواہ کے چیک میں فرق اتنا بڑا تھا کہ یہ مضحکہ خیز تھا۔