تیسرا ویمن ٹی 20: پاکستان کو 34 رنز سے شکست، انگلینڈ کا سیریز میں کلین سویپ،ڈینی ویاٹ 87 رنز بناکر نمایاں بیٹر
لندن (اسپورٹس ڈیسک): تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ ویمن نے پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔انگلینڈ ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 176 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔میزبان ٹیم کی ڈینی…
ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر کو حادثہ:سرچ آپریشن جاری،ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں؛ زرداری، شہباز
تہران(ویب ڈیسک): ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہےکہ ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے، خراب موسم کی وجہ…
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا دورہ کرغزستان اچانک ملتوی
اسلام آباد (ویب ڈیسک): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کا دورہ کرغزستان اچانک ملتوی ہو گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستان طالبعلموں پر تشدد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور طلباء کی وطن…
چین کے سائنس دانوں کا ایک نیا فوٹو کیٹیلسٹ:گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلا جاسکے گا
شینگھائی (ٹیکڈیسک): چین کی شینگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک نیا فوٹو کیٹیلسٹ بنایا ہے جو ایک ایسا ماحول دوست اور مؤثر طریقہ کار پیش کرتا ہے جس سے گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلا جاسکتا ہے۔Rh/InGaN1-xOx نامی یہ نیا…
برفانی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر پاک بھارت ریسلرز جمعرات کو مد مقابل ہونگے
کراچی (اسپورٹس ڈیسک): دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ریسلرز جمعرات کو برفانی ماحول میں مدمقابل ہوں گے۔دونوں حریف برف پوش پہاڑ پر ایک دوسرے کو زیر کرنے کی جستجو کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں…
’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
بشکیک (ویب ڈیسک): کرغزستان میں پھنسے اوکاڑہ، آزاد کشمیر، فورٹ عباس اور بدین کے طلبا کے پیغامات سامنے آگئے، وہ ہاسٹل میں محصور ہیں جہاں ان پر حملے ہوئے اور انہیں مارا پیٹا گیا جبکہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوچکی…
بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق
کیچ (ہیلتھ ڈیسک): بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وبا پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں…
وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی…
کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد، کرغز ناظم الامور ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب
بشکیک- کرغزستان (ویب ڈیسک): کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے طلبہ وطالبات اور دیگر شہریوں کیلئے رابطہ نمبر جاری کر دیے۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں 00996555554476 اور00996507567667 پر رابطہ کریں۔اس…
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم
کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایسے مقامات پر پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے جہاں عوام کی رسائی ممکن ہو۔ پبلک ٹوائلٹس سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کراچی کے بڑے بازاروں، شاہراہوں، بس اسٹاپس،…