ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ نے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر میں دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ سے ملاقات کی اور باضابطہ شکایت درج کرائی۔
برار وہی گینگسٹر ہے جو مبینہ طور پر گزشتہ سال پنجابی گلوکار سدھو موسیوالا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
پولیس ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یو یو ہنی سنگھ نے کہا، ‘گولی برار سے کچھ صوتی نوٹ اور کچھ کال موصول ہوتی ہیں۔
سی پی سر نے کہا ہے کہ اس کیس کے بارے میں زیادہ کچھ نہ بتائیں، ہمارے پاس جو بھی ثبوت ہیں، ہم نے اسے دہلی پولیس کو دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موت سے ڈرنے والا نہیں ہے، یہ میری زندگی میں پہلی بار ہوا ہے، میں ہمیشہ موت سے ڈرتا تھا. اور آج، میں اور میرا خاندان خطرے میں ہیں، ہر کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہوا ہے یا اس نے مجھے دھمکی کیوں دی ہے۔
یو یو ہنی سنگھ، جن کا اصل نام ہردیش سنگھ ہے، ایک ہندوستانی میوزک پروڈیوسر، ریپر، گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار ہیں۔
انہوں نے 2003 میں ایک سیشن اور ریکارڈنگ آرٹسٹ کے طور پر آغاز کیا اور بھنگڑا اور ہپ ہاپ میوزک پروڈیوسر بن گئے، بعد میں وہ اپنے گانوں سے کامیاب ہوئے اور بالی ووڈ فلموں کے لیے گانے بنانے لگے۔
انہوں نے بالی ووڈ اور پنجابی کے سینکڑوں گانے گائے، یو یو ہنی سنگھ کو دی گئی دھمکی کو دہلی پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہے، جس نے ایف آئی آر درج کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
برار گزشتہ سال مئی میں پنجاب کے ترن تارن میں موسوالا کے قتل کے مرکزی سازشیوں میں سے ایک ہے، موسوالا کو لارنس بشنوئی گینگ اور بمبیہا گینگ کے درمیان مبینہ گینگ وار میں دو درجن سے زیادہ گولیاں لگی تھیں۔