لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کے فیصلے کو پنجاب حکومت نے چیلنج کردیا۔
پنجاب حکومت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سلطان اصغر کے ذریعے ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
پبلک پراسیکیوٹر نے درخواست میں دعویٰ کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ٹھوس شواہد کے باوجود پی ٹی آئی رہنما کو بری کر دیا اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والی ریلی کی قیادت یاسمین راشد نے کی۔
پبلک پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مختلف تقاریر کے ذریعے لوگوں کو اکسایا اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا۔