ورسٹائل اداکارہ اور غیر معمولی ٹیلنٹ کی مالکہ یشما گل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سورج کی پہلی کرن کی طرح حیرت انگیز تصاویر شیئر کرکے توجہ کا مرکز بن گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے معروف ڈیزائنر ارمینا خان کے مجموعے کا دلکش لباس پہنا ہوا ہے، جو نازک دھاگے، پیچیدہ سیکوئن اور نازک موتیوں سے مزین ہے۔
تصویر کے جاری ہونے کے بعد مداح اداکارہ کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں سکے اور کمنٹس سیکشن کو تعریفوں سے بھر دیا۔
واضح رہے کہ یشما گل نے اپنے کیریئر کا آغاز 2016 میں کیا تھا اور وہ مختلف ہٹ ڈراموں میں معاون کرداروں میں نظر آچکی ہیں۔