ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایکس صارفین کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جنہیں پلیٹ فارم پر ان کی لائیکس اور پوسٹس کی وجہ سے اپنے مالکان کی جانب سے برے سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایکس کے مالک نے ایسے صارفین کو یقین دلایا کہ ان کی کمپنی ان کے قانونی اخراجات کا احاطہ کرے گی اور ظلم کے خلاف کارروائی کے لئے آگے بڑھے گی، یہاں تک کہ ملوث کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی نشانہ بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکس کا مقصد “غیر منصفانہ سلوک” کے مسائل کو حل کرنا اور پلیٹ فارم پر صارفین کو بااختیار بنانا ہے۔
ایلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ اگر آپ کے آجر نے اس پلیٹ فارم پر کسی چیز کو پوسٹ کرنے یا پسند کرنے کی وجہ سے آپ کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا تو ہم آپ کے قانونی بل کی فنڈنگ کریں گے۔