دنیا کی معمر ترین خاتون فرانسیسی راہبہ سسٹر آندرے 118 برس کی طویل عمر پانے کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی راہبہ لوسل رینڈن جو دنیا میں سسٹر آندرے کے نام سے مشہور تھیں۔ 118 برس کی طویل عمر پانے کے بعد دنیا سے کوچ کر گئیں جس کے بعد دنیا کی طویل العمر خاتون کا اعزاز ایک ہسپانوی خاتون کو مل گیا ہے۔
لوسل رینڈن نے بیسویں صدی کے اوائل میں 11 فروری 1904 کو فرانس میں جنم لیا۔ انہوں نے اپنی طویل عمر نے دو عالمی جنگیں دیکھیں۔ کئی مملکتوں کا سورج غروب ہوتے اور کئی کو تشکیل پاتے دیکھا۔ دنیا بھر میں تباہی مچا دینے والی دو عالمی وبائیں 1918 کے انفلوئنزا اور 2019 کے کورونا وائرس کا سامنا اور مقابلہ کیا۔
لوسل کی طویل العمری کا ایک راز یہ بھی تھا کہ انہوں نے 108 برس کی عمر تک خود کو کام کاج میں مصروف رکھا۔ وہ بچوں کو ڈانس بھی سکھاتی تھیں۔