کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 22.3 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 100 رنز بنالیے ہیں۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جاری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز اسکور کیے۔پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے اور اب اس کے سیمی فائنل کھیلنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔
England set a target of 338 for Pakistan 🎯#ENGvPAK | #CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/68HMaYLm8a
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2023
انگلش اوپنرز نے ٹیم کو 82 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم ڈیوڈ ملان 31 اور جونی بیرسٹو 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسری وکٹ کی شراکت میں بین اسٹوکس اور جو روٹ نے 132 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بین اسٹوکس نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز جبکہ مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔کپتان جوز بٹلر 27، 20 ہیری بروک 30، معین علی 8، ڈیوڈ ولی 15 اور گس ایٹکنسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے تاکہ نیٹ ریٹ بہتر کرکے تاریخ رقم کرسکیں لیکن کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے کہ حسن علی کی جگہ شاداب خان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے اور اب اس کے سیمی فائنل کھیلنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔
ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم اب تک پاکستان 8 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 37 رن بناسکا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رن بنائے۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رن پر گری، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رن پر آؤٹ کیا، بعدازاں حارث رؤف نے جونی بیئر اسٹو کو 59 رن پر پویلین لوٹایا۔بین اسٹوکس نے 84 رن کی اننگز کھیلی، انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، جوروٹ 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے 30 اور جوز بٹلر نے27 رن بنائے، معین علی 8 رن بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، محمد وسیم نے3، شاہین آفریدی نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر بولے کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکورکرنے کی کوشش کریں گے۔
ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔