قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ سےشکست کے بعد وومن کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا سے مات کھاگئی اور سعودی عرب میں کھیلے جانے والے چار ملکی وومین فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم بھی ماریشیئس سے ہار گئی. جس سے پاکستان کی کھیلوں میںشکست کی ہیٹرک ہوگئی ہے.
سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستان کی وومین فٹ بال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ ماریشیئس کے ساتھ کھیلا جس میں مخالف ٹیم نے دو گول کئے تاہم پاکستانی ٹیم ایک گول کر سکی جسکے نتیجے میں ماریشیئس کی وومین فٹ بال ٹیم نے مقابلہ دو ایک سے جیت لیا.
NOT OUR DAY.
Time to rest and recover. We will come back stronger for our last game! 🇵🇰#PakistanFootball #DilSayFootball #WomensFootball pic.twitter.com/LPg4qbsvqT
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 15, 2023
دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کے درمیان برسبین میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ویمنز ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بدترین شکست ہوئی ہے۔
Australia win the first ODI by 8 wickets.#AUSWvPAKW | #BackOurGirls https://t.co/2NKBnaTfhl pic.twitter.com/3GkyFH7ARY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 16, 2023
تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 40 اوورز میں ندا ڈار کی ففٹی کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ہدف 29 اوورز میں صرف2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس سے قبل برسبین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا،جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس پر پاکستان کی جانب سے مبینہ علی اور سدرہ امین اوپننگ کیلئے آئیں لیکن مبینہ علی صفر سکور پر ہی پویلین واپس لوٹ گئیں، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کار کردگی نہ دیکھا سکی، ندا ڈار 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔