واٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کمپینین موڈ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے وہ ایک ہی اکاؤنٹ سے پانچ اینڈروئیڈ فونز کو جوڑ سکتے ہیں، آئی او ایس صارفین بھی اس فیچر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
آئی او ایس کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ ورژن (23.10.76) میں یہ فیچر شامل ہے اور اسے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اینڈروئیڈ تجربے کی طرح، میسجنگ ایپ کا آئی او ایس ورژن آپ کی چیٹ کی تاریخ کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہم آہنگ کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کے تمام پیغامات واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کی طرح آپ کے تمام منسلک آلات تک پہنچیں۔
ہمیشہ کی طرح، واٹس ایپ تمام بات چیت کے لئے اینڈ ٹو اینڈ خفیہ کاری کی ضمانت دیتا ہے، یہاں تک کہ لنکڈ ڈیوائسز پر بھی، تاہم، کچھ خصوصیات جیسے میسجنگ براڈکاسٹ لسٹس اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس “مین” ڈیوائس تک محدود ہیں۔
مزید برآں، اپ ڈیٹ شدہ ورژن اب صارفین کو پیغام پر ٹیپ کرنے کی ضرورت کے بغیر چیٹس میں خود بخود جی آئی ایف چلاتا ہے۔