راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اس حکومت سےکیا مذاکرات کروں جو 4 حلقےکھلنےسےختم ہوجائےگی۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا مگر اس حکومت سےکیامذاکرات کروں جو چارحلقےکھلنےسےختم ہوجائےگی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے محمودخان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سےمذاکرات کا کہا ہے، محمود اچکزئی نےکہا ہے وہ فوج سے مذاکرات نہیں کرسکتے۔
یوٹرن لینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔
شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا اور تیسری بار سوال پر عمران خان نےکہا کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر بعد میں بات کریں گے۔