کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ویسٹ انڈیز ویمنز نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔کراچی کے نیشنل بینک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے سیریز میں دوسری سنچری بنائی۔
ہیلی متیھیوز 141 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، ان کی اننگز میں 19 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ اسٹیفنی ٹیلرز نے 47 رنز بنائے۔ہیلی اور اسٹیفنی ٹیلز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 111 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 ،فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں لیں۔ فاطمہ ثنا نے ون ڈے کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔
ویسٹ انڈیز کے 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔
ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم 48 ویں اوور میں 190 رنز پر آؤٹ ہوگئی، منیبہ علی 38 اور عالیہ ریاض 36 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
اس کے علاوہ فاطمہ ثنا اور طوبی حسن نے 23 ،23 رنز بنائے جبکہ کپتان ندا ڈار ، سدرا امین ، اور ناجیہہ علوی 9 ،9 رنز بناسکیں۔
ویسٹ انڈیز ویمنز نے 88 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ون ڈے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔