اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں موسم گرم رہنے کے حوالے سے تمام پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید بارشوں کے باعث رمضان کے پہلے 10 روز گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے، تاہم موسم خوشگوار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، زیریں سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس سے قبل پی ایم ڈی نے 21 مارچ سے 23 مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈفینس، کلفٹن، کورنگی، شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، فیصل بیس، عزیز آباد، نارتھ کراچی اور ناظم آباد میں ہلکی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ گوادر، پسنی، کوئٹہ، چمن اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سرگودھا، اٹک، راولپنڈی، مری، جہلم، ڈیرہ غازی خان، منڈی بہاؤالدین میں بھ بارش ہوئی ہے۔