محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے مہینے میں کراچی کے رہائشیوں کے لیے شدید گرم موسم کی پیش گوئی کی ہے جس میں آئندہ چار سے پانچ روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، چیف محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان ہے۔
حالیہ ہواؤں نے ہوا کے معیار کو آلودہ کردیا اور اب پورا مہینہ شدید گرمی کی زد میں رہے گا۔
واضح رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جمعرات کو خیبر پختونخوا کی تمام ضلعی انتظامیہ کو سخت وارننگ جاری کی ہے کیونکہ آج سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔