امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا ایک مطلوب شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
لاس اینجلس پولیس کا دعویٰ ہے کہ جب وہ مطلوب ملزم کی وین کے قریب پہنچے تو انہوں نے گولیوں کی آوازیں سنی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز ڈانس اسٹوڈیو کلب کے سرپرستوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 5 مرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام سرکاری عمارتوں پر امریکی پرچم لہرانے کی ہدایت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، کیلیفورنیا میں فائرنگ کے متاثرین کی یاد میں امریکی پرچم 26 جنوری تک نصف سر پر لہرائے گا۔