کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید کی معروف اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ‘ہوٹل جانِ جاناں’ نشر کیا جا رہا ہے۔اس مزاحیہ تھیٹر پلے کو دیکھنے کے لیے آئے روز پاکستانی شوبز شخصیات آرٹس کونسل آف پاکستان تشریف لاتی ہیں جن میں کئی بڑے بڑے فنکاروں کے بھی شامل ہیں۔
اس ایونٹ کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
یہ وائرل ویڈیو سُپر اسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو بےتکلف ہوتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔
مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید نے پہلے صبور علی کو گلے لگایا اور پھر اُن کے چہرے پر بوسہ بھی دیا۔
ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ہمایوں سعید اور صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے دونوں فنکاروں کی بےتکلفی کو نامناسب اور گھٹیا عمل قرار دیا۔