ووسٹرشائر ریپڈز نے پاکستان کے بین الاقوامی لیگ اسپنر اسامہ میر کو 2023 کے ویٹلٹی بلاسٹ کے ابتدائی تین میچوں کے لئے مچل سینٹنر کی جگہ کور فراہم کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔
ستائیس سالہ اسامہ میر 24 مئی کو نارتھمپٹن شائر سٹیل بیکز، 26 مئی کو یارکشائر وائکنگز اور 29 مئی کو لیسٹرشائر فاکس کے خلاف ہوم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ووسٹرشائر کرکٹ سٹیئرنگ گروپ کے چیئرمین پال پریجن نے اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل سینٹنر کی ٹیم کے آئی پی ایل کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے بعد ہم نے اسامہ میر کو بلاسٹ کے پہلے تین میچوں کے لیے سائن کیا ہے۔
وہ ایک لیگ اسپنر ہے جو تھوڑا سا بیٹنگ کرتا ہے اور وہ پہلے ہی ملک میں موجود ہے، وہ کولوئن بے کی طرف سے کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں اور سنیچر کو ان کے لئے 140 کے قریب رنز بنائے۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے گزشتہ 6 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور اچھا تاثر قائم کیا ہے اور حالیہ پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کا اچھا اثر رہا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اسامہ ہمیں بلاسٹ میں اچھا آغاز کرنے میں مدد کر سکتے ہیں اس سے پہلے کہ مچل باقی مقابلوں کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔