امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اگر قانون ساز قرضوں کی حد بڑھانے میں ناکام رہے تو ملک کے پاس 5 جون کو بلوں کی ادائیگی کے لیے رقم ختم ہو جائے گی۔
نئی ڈیڈ لائن سے ریپبلکنز اور وائٹ ہاؤس کو تھوڑا اور وقت مل جائے گا جبکہ صدر جو بائیڈن نے جلد معاہدے تک پہنچنے کی امید ظاہر کی ہے۔
ابھرتے ہوئے معاہدے کے تحت زیادہ تر اخراجات دو سال تک محدود رہیں گے اور فوجی اور سابق فوجیوں کے پروگراموں کو استثنیٰ دیا جائے گا۔
سرکاری امداد کے لئے سخت اہلیت جیسے مسائل ایک اہم نکتہ ہیں۔
جو بائیڈن نے جمعے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ مجھے امید ہے کہ ہمیں آج رات تک پتہ چل جائے گا کہ آیا ہم کوئی معاہدہ کر پائیں گے یا نہیں، آدھی رات بغیر کسی معاہدے کے گزر گئی۔
امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین نے کہا ہے کہ کسی معاہدے کے بغیر امریکہ کے متوقع وسائل 5 جون کے ہفتے کے دوران ملک کے اخراجات کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہوں گے۔