پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی اور دوسری طرف13پارٹیاں ہیں، پچھلے 9 ماہ میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں قانون کی عملداری کبھی رہی ہی نہیں، آئین کے مطابق 2اسمبلیاں تحلیل کیں تاکہ حکومت الیکشن کی تاریخ دے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا کے باوجود ملکی معیشت کو سنبھالا، جب تک ملک میں قانون کی عملداری نہیں ہوگی حالات نہیں بدلیں گے، پچھلے 9ماہ میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے نیب قوانین بدل کراپنے کیسز معاف کروائے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کو دیوارسے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، موجودہ حکومت اپنے کیسز ختم کرنے آئی ہے۔