یوکرین رات بھر ڈرون اور میزائل حملوں کی ایک اور لہر کی زد میں آ گیا ہے، جس میں زیادہ تر فضائی حملوں میں کیف کو نشانہ بنایا گیا۔
شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فورسز نے دارالحکومت میں 40 سے زائد ‘فضائی اہداف’ کو تباہ کر دیا ہے۔
کیف میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن ڈرون کا ملبہ گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔
اس کے علاوہ لوویو، اوڈیسا، ونیتسیا اور خمیلنیٹسکی کے علاقوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
رواں ماہ روس کی جانب سے شہر پر کیا جانے والا یہ 15واں فضائی حملہ تھا اور اتنی ہی شدت کا رات بھر کا یہ دوسرا حملہ تھا۔
علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ خمیلنیٹسکی میں ایک فوجی ہوائی اڈے پر حملے میں پانچ طیاروں اور رن وے کو نقصان پہنچا ہے۔
یوکرین کی وزارت خارجہ کے سفیر اولیکسنڈر شربا نے بتایا کہ گزشتہ چند روز کیف کے رہائشیوں کے لیے بہت مشکل رہے ہیں۔