مغربی یوگنڈا کے ایک اسکول میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے تعلق رکھنے والے باغیوں کے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مپونڈوے میں لوبیریہا سیکنڈری اسکول پر حملے کے بعد مزید آٹھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
مرنے والوں میں ہاسٹل میں رہنے والے لڑکے بھی شامل ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ کئی دیگر افراد جن میں زیادہ تر لڑکیاں ہیں، کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں قائم الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔