بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گاڑی کے قریب دھماکے میں دو فوجی افسران شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلہ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فوسز کا آپریشن جاری تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دو فوجی افسران شہید ہوگئے۔
شہداء میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔