ٹوئٹر کے مالکان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ نفرت کے خلاف مہم چلانے والوں کو قانونی کارروائی کی دھمکی دینے والے خطوط کے ذریعے خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ (سی سی ڈی ایچ) نے کہا ہے کہ ایکس کارپوریشن نے اس پلیٹ فارم کے بارے میں اپنی رپورٹس میں “پریشان کن اور بے بنیاد دعوے” کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ایلون مسک نے گزشتہ سال آزادی اظہار کے دفاع کا وعدہ کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم کو خریدا تھا۔
سی سی ڈی ایچ کے چیف ایگزیکٹیو عمران احمد نے کہا کہ مسٹر مسک کے اقدامات “ایماندارانہ تنقید کو خاموش کرنے کی کھلی کوشش” ہے۔
مسٹر مسک نے ایک ہفتہ قبل ہی ٹویٹر کو ایکس کا نام دیا تھا، جب سے مسک نے ٹوئٹر کا عہدہ سنبھالا ہے، اس پلیٹ فارم پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا ہے۔
اس کے برعکس دسمبر میں مسک نے ٹویٹ کیا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر میں ایک تہائی کمی آئی ہے۔