سلوچنا لاٹکر کے انتقال سے پوری فلم انڈسٹری صدمے میں ہے اور بہت سی مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رتیش دیش مکھ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سلوچنا تائی کے انتقال کی خبر بہت افسوسناک ہے، مراٹھی اور ہندی سنیما میں ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی اس عظیم اداکارہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
सुलोचना दिदी यांच्या निधनाची बातमी अत्यंत दुःखद आहे. मराठीसह हिंदी चित्रसृष्टीतील प्रेक्षकांच्या मनावर राज्य करणाऱ्या या महान अभिनेत्रीला भावपूर्ण श्रद्धांजली. 🙏🏽🙏🏽 pic.twitter.com/15SApfbwo4
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) June 4, 2023
مادھوری ڈکشٹ نینے نے بھی ٹویٹ کیا کہ سلوچنا تائی سنیما کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، ان کی ہر فلم میں اداکاری یادگار تھی، میں ہماری بات چیت کو یاد کروں گی، آپ کو سکون ملے۔ ہندوستانی سنیما میں آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Sulochana Tai was one of the most loved and graceful actresses cinema has seen. My favourite film of hers will always be Sangate Aika. Her performance in every film was memorable. I will miss our conversations may you rest in peace. Your contribution to Indian cinema will always…
— Madhuri Dixit Nene (@MadhuriDixit) June 4, 2023
امیتابھ بچن جنہوں نے سلوچنا کے ساتھ فرار، روٹی کپڑا اور مکان اور یارانہ جیسی فلموں میں کام کیا ہے، نے ایک معروف نیوز پورٹل کو بتایا، نیروپا رائے جی کے بعد، انہوں نے سب سے زیادہ فلموں میں میری والدہ کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سلوچنا جی واقعی ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری دونوں کے لئے ایک ماں کی شخصیت تھیں، مجھے اب بھی وہ خوبصورت ہاتھ سے لکھا ہوا خط یاد ہے جو اس نے مجھے میری 75ویں سالگرہ پر بھیجا تھا، یہ سب سے زیادہ پسندیدہ تحفوں میں سے ایک تھا جو مجھے اب تک ملا ہے۔
Sulochana ji will be remembered as an iconic actress, whose exceptional skills and elegance have made an everlasting impact in the world of Indian cinema. Om Shanti 🙏 pic.twitter.com/T5eoqnGrV5
— Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) June 5, 2023
ابھیشیک بچن نے ٹوئٹ کیا کہ سلوچنا جی کو ایک مشہور اداکارہ کے طور پر یاد کیا جائے گا، جن کی غیر معمولی صلاحیتوں اور خوبصورتی نے ہندوستانی سنیما کی دنیا میں لازوال اثر ڈالا ہے، اوم شانتی۔