ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اور ڈانسر ٹائیگر شروف نے ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘سنگھم اگین’ کی پیشکش قبول کرلی ہے، ٹائیگر شروف لیجنڈری اداکار جیکی شروف کے بیٹے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ مقبول فلم سیریز ‘سنگھم اگین’ میں اسکرین پر نظر آئیں گے۔
فلم میں ٹائیگر شروف ایک پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے اور ان کے ساتھ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وکی کوشل کو اجے دیوگن کے ساتھ فلم ‘سنگھم اگین’ میں پرفارم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن وکی نے اپنی آنے والی فلم ‘چھاوا’ کی وجہ سے فلم میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔
فلم ‘سنگھم اگین’ میں وکی کوشل کو اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کا کردار اب ٹائیگر شروف ادا کریں گے۔
سنگھم اگین فی الحال پری پروڈکشن مرحلے میں ہے اور اس کی تیاری اگست میں شروع ہوگی۔
فلم میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے۔