News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی
پاکستانتازہ ترین

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

Published اکتوبر 22, 2024 Tags: Featured انہوں نے کہا کہ ایسے بولنے کے بجائے عوام میں جاؤ او علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم پر ایسے گھٹیا الزامات لگانا پنجاب حکومت
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کو نہیں مانتے اس کے خلاف احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے، اس کے خلاف احتجاج کریں گے، فائنل احتجاج کا ایک بڑا پلان بنائیں گے اور پورے ملک میں احتجاج کریں گے احتجاج کے دوران جسے جہاں رکاوٹیں ملیں گی تو وہیں پر ہی احتجاج جاری رکھے کیوں کہ رکاوٹیں عبور کرنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کی کال دیں گے اور پورے پاکستان کو بلاک کریں گے جسے ملک بھر سے لوگ جوائن کریں گے اس حوالے سے عمران خان سے میٹنگ ہونی ہے، ہم آگے بڑھیں گے اسلام آباد کی طرف جائیں گے، جو رکاوٹوں کے سبب احتجاج میں شامل نہیں ہوپائے گا اور کہیں رک جائے تو وہ بھی ہمارے احتجاج کا حصہ ہوگا ہم اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک اس حکومت سے جان نہیں چھوٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی مگر سازش کے ذریعے جیسے ہی نئی حکومت آئی ہمارے صوبے کے حالات بھی خراب ہوگئے اور پاکستان بھر میں ایسی ہی صورتحال ہوگئی، یہ ان ہی لوگوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے، اب ہم خراب حالات کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں صوبے میں پولیس میں بھرتیاں بھی ہورہی ہیں اور انہیں وسائل بھی دے رہے ہیں پولیس جو قربانی دے رہی ہے اسے سلام پیش کرتے ہیں۔

لاہور کے نجی کالج کا مالک کون ہے سب کو معلوم ہے

ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی اپنی گورننس ٹھیک نہیں، لاہور کے نجی کالج کا مالک کون ہے سب کو معلوم ہے اس کے کالج میں ایک حرکت ہوئی ہے ان کا اپنا وزیر تعلیم کہہ رہا ہے کہ یہ کام ہوا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ یہ کام پی ٹی آئی نے کیا ہے، کچھ تو شرم کرو بس جو دل چاہو الزام پی ٹی آئی پر لگادو۔

انہوں ںے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کی کہ وہ اپنے صوبے کے حالات ٹھیک کریں ہم پر کس بات کا الزام ہے؟ کالج میں اتنا غلط کام ہوا ہے چوںکہ اس کا مالک سرمایہ دار ہے اور سب کو پتا ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سرمایہ داروں کی پارٹی ہے یہ لوگ سرمایہ داروں سے پیسے لے کر انہیں سہولتیں دیتے ہیں ان سے کمیشن لیتے ہیں یہ اپنے بیانات کو ٹھیک کریں گے اور کسی صوبے پر اس قسم کے الزامات نہ لگائیں کہ پنجاب میں دہشت گردی کے پی سے ہورہی ہے بلکہ کے پی وہ صوبہ ہے جو دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے۔

مریم نواز خیبرپختونخوا صوبے کی بہو ہیں کچھ تو شرم کریں

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم پر ایسے گھٹیا الزامات لگانا پنجاب حکومت کو زیب نہیں دیتا اور مریم نواز اگر کیپٹن (ر) صفدر کو اپنا شوہر مانتی ہیں تو وہ خیبرپختون خوا صوبے کی بہو ہیں کچھ شرم کریں اس صوبے کی بہو ہوتے ہوئے اسی صوبے کے پیچھے لگی ہیں اور دو خواتین مزید بھی ہمارے پیچھے لگادی ہیں جو ہمارے خلاف بولتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بولنے کے بجائے عوام میں جاؤ اور معلوم کرو کہ تمہاری حیثیت کیا ہے، مریم نواز خود الیکشن ہاری ہوئی ہے اور فارم 47 کی بنیاد پر وزیراعلی بنی ہوئی ہے جس ملک کا وزیراعلی فارم 47 پر آیا ہو تو ان لوگوں کی اخلاقیات کیا ہوں گی، وقت وقت کی بات ہے ادارے سپورٹ کررہے ہیں وقت جلد بدلے گا ہم ڈٹے ہوئے ہیں مینڈیٹ واپس لیں گے اور ایسی ترامیم ختم کردیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس حکومت نے کسی کے گھر میں گھسنے کا، چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کا، کسی کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کا، جعلی مقدموں، جبر، تشدد اور اغوا کا جو راستہ نکالا ہے حکومت بھول گئی آپ کا اپنا گھر بھی اس سے محفوظ نہیں، ہم چھوڑیں گے نہیں بدلہ لیں گے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, انہوں نے کہا کہ ایسے بولنے کے بجائے عوام میں جاؤ او, علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم پر ایسے گھٹیا الزامات لگانا پنجاب حکومت
Habib Ur Rehman اکتوبر 22, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلمان خان کے لیےاُن کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان
Next Article ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آئیں گے، مرتضیٰ وہاب

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?