واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی کی رپورٹ میں پاکستان ’خاص تشویش’ والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ روس، چین، ایران، سعودی عرب، الجزائر، آذربائیجان، وسطی افریقی، کوموروس اور ویتنام بھی خصوصی واچ لسٹ میں نامزد ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ حکومتوں کو مذہبی اقلیتی برادریوں کے ارکان اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے کو ختم کرنا چاہیے۔