اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کر لیا۔ اسپیکر نے اجلاس طلب کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 11 جنوری تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیا تھا۔
11 جنوری کو ہی لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس کی سماعت ہے۔