اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے جس میں پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی فہرست میں 175 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نےفہرست میں پی ٹی آئی کے نام کے ساتھ پارٹی قیادت کا خانہ خالی رکھا ہے۔
پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل ہے۔
خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔
بعد ازاں 2 دسمبر کو بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلےکا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہرعلی چیئرمین پی ٹی آئی بھی نہیں رہے۔