تہران (ویب ڈیسک): سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ گہری دھند بتائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال تھی۔
خیال رہے کہ ایرانی فوج نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر پر کسی حملے کا امکان مسترد کر دیا تھا۔
یاد رہےکہ ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو شمالی ایران میں حادثے کا شکار ہوا تھا، حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی 7 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔