پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔
یہ واقعہ تحصیل غلام خان کے علاقے ڈانڈی سیڈگی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے گھر پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے زبردستی گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے بھیجی گئی گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آگئی، جس سے مزید لوگ زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔