کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ میٹا کی نئی لانچ کردہ تھریڈز ایپ کے پہلے سات گھنٹوں میں دس ملین صارفین نے سائن اپ کیا۔
انہوں نے ایپ کو ٹویٹر کے “دوستانہ” حریف کے طور پر پیش کیا، جسے اکتوبر میں ایلون مسک نے خریدلیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تھریڈز پلیٹ فارم حالیہ تبدیلیوں سے ناخوش ٹویٹر صارفین کو اپنی طرف راغب کرسکتے ہیں۔
تھریڈز صارفین کو 500 حروف تک پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور ٹویٹر کی طرح بہت ساری خصوصیات ہیں۔
اس سے قبل مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ پلیٹ فارم کو “دوستانہ” رکھنا آخر کار اس کی کامیابی کی کلید ہوگی۔
تاہم مسک کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر اجنبیوں کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے سے بہتر ہے کہ وہ انسٹا گرام پر جھوٹی خوشیاں منائیں۔
جب زکربرگ سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ایپ ٹوئٹر سے بھی بڑی ہوگی تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن میرے خیال میں اس پر ایک ارب سے زائد افراد کے ساتھ عوامی بات چیت کی ایپ ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کو ایسا کرنے کا موقع ملا ہے لیکن اس نے ایسا نہیں کیا، امید ہے کہ ہم کریں گے.
حریفوں نے ایپ کے استعمال کردہ ڈیٹا کی مقدار پر تنقید کی ہے، ایپل ایپ اسٹور کے مطابق، اس میں صارفین کی شناخت سے منسلک صحت، مالی اور براؤزنگ ڈیٹا شامل ہوسکتا ہے۔
تھریڈز اب برطانیہ سمیت 100 سے زیادہ ممالک میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے، لیکن ریگولیٹری خدشات کی وجہ سے ابھی تک یورپی یونین میں نہیں ہے۔