پی ٹی اے کی جانب سے سروس کے معیار کے حوالے سے کیے گئے ایک آزادانہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ سیلولر موبائل آپریٹرز اپنے لائسنسز میں طے شدہ زیادہ تر کلیدی کارکردگی انڈیکیٹرز اور ویب پیج لوڈنگ ٹائم، وائس اور لیٹنسی کے حوالے سے لاگو قواعد و ضوابط سے محروم ہوگئے ہیں۔
پی ٹی اے نے آپریٹرز کو اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ لائسنس یافتہ معیار کے مطابق سروس کے معیار میں بہتری کو یقینی بنایا جاسکے۔
سی ایم اوز کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کی پیمائش کے لئے پہلی سہ ماہی یعنی جنوری تا مارچ 2023ء کے دوران سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چودہ (14) شہروں میں ایک آزاد سروے کیا گیا ہے۔
یہ سروے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں آزاد جموں و کشمیر کے چار شہروں میں بھی کیا گیا تھا۔
سروے آٹومیٹڈ کیو او ایس مانیٹرنگ اینڈ بینچ مارکنگ ٹول یعنی اسمارٹ بینچ مارکر کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔
ڈرائیو ٹیسٹ ٹیموں نے سروے کے راستوں کا انتخاب اس طرح کیا کہ مرکزی سڑکوں، سروس روڈز اور زیادہ تر سیکٹرز / کالونیوں کا احاطہ کیا جاسکے۔
سروے کے دوران وائس کالز اور ایس ایم ایس کے لیے موبائل ہینڈ سیٹس کو ٹیکنالوجی آٹو ڈیٹیکشن موڈ میں رکھا گیا جبکہ موبائل براڈ بینڈ/ڈیٹا سیشنز کے معاملے میں موبائل ہینڈ سیٹس کو آٹو ڈیٹیکٹ اور لاک موڈ دونوں میں رکھا گیا۔
کیو او ایس ریگولیشنز 2021 کے مطابق، لائسنس یافتہ افراد کو پانچ سیکنڈ کی ویب پیج لوڈنگ ٹائم کی حد کو پورا کرنا ضروری ہے، تاہم سی ایم او ز زیادہ تر شہروں میں اس کے پی آئی کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
سیلولر موبائل نیٹ ورک کیو او ایس ریگولیشنز 2021 کے مطابق، لائسنس یافتہ افراد کو 4 جی / ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کی 75 ملی سیکنڈ کی حد کو پورا کرنا ضروری ہے:
پچھلے سروے کے مقابلے میں ، سی ایم اوز نے نیٹ ورک کی تاخیر کو بہتر بنایا ہے، تاہم کئی شہروں میں نتائج مقررہ حد سے نیچے ہیں۔
سروے کے دوران ٹیکنالوجی آٹو ڈیٹیکٹ موڈ کے ساتھ ساتھ لاک موڈ میں ڈیٹا ٹیسٹ کرتے ہوئے سروے روٹس پر 4 جی/ ایل ٹی ای سگنل کی طاقت کے نمونے ریکارڈ کیے گئے۔