ٹیلی کام کمپنی ایرکسن نے دنیا بھر میں اپنے 8500 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبا بنایا ہے، تاکہ اخراجات میں کمی کی جا سکے۔
فائیو جی موبائل نیٹ ورکس فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی نے رواں سال کے آخر تک اخراجات میں 9 ارب کراؤن (859 ملین ڈالر) کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
ایرکسن (ای آر آئی سی) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دیگر اقدامات کے علاوہ، اس منصوبے کے نتیجے میں ملازمین کی تعداد کو حل کرنے کی ضرورت بھی ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ مجموعی طور پر 8500 عہدے متاثر ہوں گے، اس سال کی پہلی ششماہی میں زیادہ تر ملازمین کی برطرفی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تعداد میں کمی کا طریقہ کار مقامی سطح پر مختلف ہوگا، سویڈن میں تقریبا 1400 ملازمتوں میں کٹوتی ہوگی، جو 8,500 ملازتوں کا حصہ ہے۔
ایرکسن کمپنی نے حالیہ ہفتوں میں ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے، وبائی امراض کے دوران ملازمتوں کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد بگ ٹیک کو خاص طور پر شدید دھچکا لگا ہے۔
واضح رہے کہ آن لائن اشتہارات میں کمی کی وجہ سے میڈیا کمپنیاں بھی ملازمین کو فارغ کر رہی ہیں۔