اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے خلاف مقدمات اور عام انتخابات سے متعلق کیس 13 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقررکردیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 23 اکتوبر کو صبح ساڑھے 11 بجے عام شہریوں کے مقدمات کی سماعت کرے گا اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ 3 اگست کو اسی معاملے کی سماعت کی تھی۔
واضح رہے کہ 21 جولائی کو سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ہدایت جاری کی تھی کہ سپریم کورٹ کو بتائے بغیر فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل شروع نہ کیا جائے اور حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کو طلب کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 90 روز میں ملتوی کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ بار، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے 90 دن میں انتخابات کرانے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔