اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کا حصہ 10 جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 22 اگست کو کرے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس نے شریف خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا سراغ لگانے میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مدد کی۔ تاہم نیب نے اس جائیداد کی تلاشی کے لیے ادائیگی پوری نہیں کی۔
براڈ شیٹ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ جلد 10 جاری کی جائے۔ اس کا مقصد جلد 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا تھا۔
واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے بقایا جات کی وصولی کے لیے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی۔