اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کیلئے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت دوبارہ شروع کردی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہی ہے، عدالت نے کیس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر کو نوٹس ز جاری کردیئے۔
دریں اثنا وفاقی حکومت اور نگران پنجاب سیٹ اپ نے سپریم کورٹ میں اپنے الگ الگ جوابات جمع کرائے ہیں، جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ انتخابات کی تاریخ دینے کی مجاز نہیں ہے۔
انہوں نے عدالت سے 4 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔
15 مئی کی سماعت کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ 14 مئی کی ڈیڈ لائن گزر چکی ہے اور آئین اب نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اب قانونی نہیں رہی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت اپنے حکم پر عمل درآمد ضرور کرائے گی۔