لاہور: ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر وزارت خوراک و زراعت نے چینی کی ریٹیل قیمت 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خوراک و زراعت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں چینی کی ریٹیل قیمت 98 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
چینی کی قیمت میں 14 روپے 58 پیسے سیلز ٹیکس شامل ہوگا، چینی کی فی کلو قیمت میں شوگر ملز کا منافع 5 روپے 30 پیسے اور ڈسٹری بیوٹرز کا مارجن 25 پیسے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ کی قیمت 2 روپے فی کلو، ریٹیلر کا ایک روپے فی کلو کا منافع بھی کل لاگت میں شامل ہوگا، چینی کی قیمت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں اجناس کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔
وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر چینی فروخت کرنے کی پابند ہوگی۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے سٹورز پر بھی چینی 125 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو ہے۔