سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا جس میں اسلام آباد کیپٹل اسٹوڈنٹ یونین بل 2023 کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کمیٹی اراکین پر زور دیا گیا کہ وہ ایک ہفتے میں تجاویز پیش کریں۔
بدھ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد کیپٹل اسٹوڈنٹ یونین بل 2023 پر بریفنگ دی گئی۔
سینیٹر بہرمند تنگی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی کمی یونیورسٹیوں میں تعلیم میں ‘مسائل’ پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے پشاور یونیورسٹی 3 ماہ سے بند ہے۔
اس بل کا مقصد طلبا کو حقوق دینا ہے۔ یہ کوئی سیاسی بل نہیں ہے۔ اس بل سے یونیورسٹی میں تدریس کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
سینیٹر جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ یونین سازی سے یونیورسٹیوں میں احتجاج میں کمی آئے گی۔
تاہم اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نمائندے نے طلبہ یونینز کے بجائے کونسلز کی تجویز پیش کی۔