پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا آغاز محدود تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 55 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور بینچ مارک 46477 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے مارچ سے اگست تک کے اعداد و شمار کے جائزے کی بنیاد پر کے ایس ای 100 انڈیکس کی تشکیل نو کی مشق کی ہے۔
فری فلوٹ طریقہ کار کی بنیاد پر پی ایس ایکس پر درج 100 بڑی کمپنیوں پر مشتمل کے ایس ای 100 انڈیکس کے اجزاء میں تبدیلیاں 2 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
آنے والی چار کمپنیوں میں بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ، پاکجن پاور لمیٹڈ اور سیف پاور لمیٹڈ شامل ہیں، ان چار کمپنیوں میں ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ، ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 90 پیسے کی نئی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جس سے مقامی کرنسی کی مضبوطی کا اشارہ ملتا ہے۔
یہ اس وسیع تر رجحان کا ایک حصہ ہے جس میں حالیہ ہفتوں میں حکومت کی جانب سے نام نہاد “ڈالر مافیا” کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔