کراچی پولیس آفس پر حملے کے وقت کے پی او میں موجود پولیس افسران سمیت 25 افراد کے بیان قلمبند کر لیے گئے ہیں۔
کراچی پولیس آفس پرحملے کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ عمارت میں داخل ہونے کے بعد حملہ آوروں نے گرینیڈ پھینک کر لفٹ کو ناکارہ بنادیا۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق حملے کے وقت زیادہ تر افراد پہلی منزل پر موجود تھے، حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد تمام افراد دوسری منزل کی طرف بھاگے۔
حملہ آوروں نے عملے کو کمروں میں رہنے کا اشارہ کیا، اور دہشت گرد کچھ دیر کے پی او کے کوریڈور میں بھی موجود رہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دہشت گرد مختلف کمروں کے باہر عملے کو آوازیں بھی دیتے رہے، دروازوں پر فائرنگ کی اور سیڑھیوں سے اوپری منزل کی طرف بھی گئے۔
حملہ آوروں کا ہدف چوتھی منزل پر پہنچنا تھا، پولیس اور رینجرز اہلکار فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہید ہوئے۔