شاہ رخ خان نے 1992 میں راج کنور کی فلم دیوانہ سے ڈیبیو کیا تھا، جس میں رشی کپور، دیویا بھارتی اور سشما سیٹھ نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔
شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘واہ ابھی احساس ہوا کہ دیوانہ کو ریلیز ہوئے 31 سال ہو چکے ہیں، یہ کافی سواری رہی ہے، زیادہ تر ایک اچھی سواری، سب کا شکریہ اور ہم 31 منٹ #AskSRK کر سکتے ہیں؟
ایک مداح نے فلم دیوانہ کا ایک کلپ شیئر کیا ہے، جس میں شاہ رخ خان موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور مصروف سڑک پر دیگر اداکاروں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں، جبکہ پس منظر میں گانا ‘کوئی نہ کوئی چاہیئے پیار کرنے والا’ چل رہا ہے۔
Should have worn a helmet!!! https://t.co/pFr5hbNdXg
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
انہوں نے پوچھا، جناب جب آپ اپنے آپ کی اس تاریخی انٹری کو دیکھتے ہیں تو آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے، جس کے جواب میں کنگ خان نے مضحکہ خیز ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلمٹ پہننا چاہیے تھا!!!
فلم فیئر کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے دیوانہ کے بارے میں یہ بات کہی تھی، مجھے خوشی ہے کہ فلم نے اتنا اچھا کام کیا ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اس کی کامیابی میں کسی بھی طرح کا حصہ ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اداکاری خوفناک، بے ہودہ اور بے قابو تھی، میں نے بہت زیادہ کام کیا اور میں اس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔ لیکن جب آپ گراف کے بغیر کام کرتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔