جنوبی یورپ کے مختلف حصوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت ریکارڈ توڑنے کا امکان ہے۔
اسپین، فرانس، یونان، کروشیا اور ترکی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 فارن ہائیٹ) سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
اٹلی میں درجہ حرارت 48.8 سینٹی گریڈ (119.8 فارن ہائیٹ) تک پہنچ سکتا ہے، روم، بولونا اور فلورنس سمیت 10 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
منگل کے روز شمالی اٹلی میں چالیس سال کی عمر کا ایک شخص گر کر ہلاک ہو گیا۔
اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 44 سالہ مزدور میلان کے قریب لودی قصبے میں زیبرا کراسنگ لائنوں کی پینٹنگ کر رہا تھا کہ وہ گرمی سے گر گیا، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت ہو گئی۔
ملک میں آنے والے متعدد سیاح ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے گر گئے ہیں، جن میں روم میں کولوسیئم کے باہر ایک برطانوی شہری بھی شامل ہے۔