کرن بولانی کی فلم تھینک یو فار کمنگ نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی کافی دھوم مچا دی ہے۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس کے پریمیئر کے ساتھ ، سیکس کامیڈی کو اس کی بولڈ اور انتہائی ضروری کہانی کے لئے سراہا گیا ہے۔
سونم کپور کو فیملی پروڈکشن میں کاسٹ کیوں نہیں کیا گیا اس بارے میں بحث کافی عرصے سے چل رہی ہے۔
حال ہی میں ایک معروف انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم پر ہدایت کار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ یہ انتخاب کیوں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سونم ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے ساتھ میں نے بہت کام کیا ہے، میں نے ان کے ساتھ بہت سارے اشتہارات کی شوٹنگ کی ہے اور ہم بہت قریب ہیں، لیکن اسکرپٹ کو کاسٹنگ کا تعین کرنا ہے اور ہمیں ان کرداروں کو نبھانے کے لئے کس طرح کے اداکاروں کی ضرورت ہے، سونم ایک شاندار اداکارہ ہیں، میرے خیال میں وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہندوستان میں روم-کام صنف کو کھول دیا ہے۔
مداح اس فلم کو دیکھنے اور اس فلم سے بھرپور لطف اندوز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم ٦ اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔