سوناکشی سنہا نے اپنی آنے والی سیریز ‘دھاڑ’ کے پروموشنل انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے والد شتروگھن سنہا چاہتے تھے کہ وہ ایک پولیس افسر بنیں۔
سوناکشی نے بتایا کہ ان کے والد اپنے تمام دوستوں سے کہا کرتے تھے کہ وہ پولیس اہلکار بنیں گی۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جیسے ہی انہیں ایک پولیس افسر کے طور پر دہاڑ میں کردار ملا ، انہوں نے اپنی پہلی تصویر اپنے والد کو بھیجی۔
دبنگ اداکارہ نے کہا کہ پاپا بہت خوش ہیں، جب میں چھوٹی تھی تو پاپا اپنے دوستوں سے کہا کرتے تھے کہ میری بیٹی پولیس افسر ہوگی، اس لیے یونیفارم پہننے کے بعد میں نے انہیں پہلی تصویر بھیجی اور پاپا سے کہا کہ میں نے آپ کے خواب پورے کر دیے ہیں۔
فلم ‘دھاڑ’ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوناکشی نے انکشاف کیا کہ میں طویل عرصے سے ایک طاقتور کردار کی تلاش میں تھی، یہ بہت ہی دلچسپ کردار ہے.