کراچی (ویبڈیسک): سندھ پولیس نے مختلف مقدمات میں مفرور ملزمان کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی اور شعبہ تفتیش کے تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز اور سی آئی اے نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس میں کہا کہ پولیس کے تمام شعبوں نے جرائم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے، کراچی میں کرائم کی کمی کا اعتراف شہری خود کر رہے ہیں اس لیے کرائم کے خلاف پولیس اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں آئی جی سندھ نے عید قربان پر مویشی منڈیوں، بازاروں، شاہراہوں اور علاقوں کو محفوظ بنانے اور ضلعی افسران کو سکیورٹی پلان تیار کرکے اہلکاروں کے ساتھ پولیس افسران کو بھی فیلڈ میں موجود ہونے کہ ہدایت کی۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر کرائم ڈیٹا فراہم کریں اور مفرور ملزمان کی موبائل فون سمز بلاک کی جائیں۔