بالی ووٹ کے نوبیاہتا جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کرلیا۔
اس سے قبل کے جو کی دھرما پروڈکشن نے اس جوڑے کو مشہور جنگی ڈرامہ ‘شیرشاہ’ میں کاسٹ کیا تھا۔
فلم نے انہیں ذاتی زندگی میں قریب لایا اور فلم میں ان کی اداکاری کو ناقدین نے سراہا تھا، تاہم جب کرن جوہر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس طرح کے تمام دعووں کو مسترد کردیا۔
میڈیا کے اس سوال پر کہ کیا فلم ساز نے جوڑے کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کیا ہے، کرن جوہر نے جواب دیا، بالکل نہیں۔
دھرما پروڈکشن کے قریبی ذرائع نے بھی ایسی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ اور کیارا کرن کے اتنے قریب ہیں کہ انہیں معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کیارا اور سدھارتھ 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، شیرشاہ کے ساتھی اداکاروں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے درمیان ایک شاندار تقریب میں شادی کی۔