ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں صرف اپنےذاتی مفاد کو دیکھ رہی ہے، بظاہر وہ الیکشن کرانےکے موڈمیں نہیں۔
10مہینےہوگئےہیں IMFسےابھی تک مذکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہاPTIکی پہلےدن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیاجس دن انتخابی شیڈول آرہاہےاُسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہےKPKمیں سپریم کورٹ کےفیصلےکوگورنرعزت نہیں دےرہااورسپریم کورٹ کےفیصلوں کی سازش کےتحت تاخیر کررہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پیمرا کی پابندیاں قوم کو ٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیں گی، عمران خان اور پی ٹی آئی کو روکنے کا ہرکام حکومت کے گلے اُلٹا پڑتا ہے۔
نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سےدوہاتھ آگےچلی گئیں اُنکاکام الیکشن کراناہےمن پسندکاراستہ بنانانہیں پنجاب میں الیکشن شیڈول کااعلان خوش آئندہےخداکرےموخرنہ ہوں عمران خان اورتحریک انصاف کوروکنےکاہرکام حکومت کےگلےاُلٹاپڑتاہےپیمراکی پابندیاں قوم کوٹیلی ویژن کی بجائےسوشل میڈیاپرلےجائیں گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کااعلان خوش آئند ہے، نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دوہاتھ آگے چلی گئیں، گورنر خیبرپختونخوا سپریم کورٹ فیصلے کو نہیں مان رہے۔
سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ جس دن انتخابی شیڈول آرہا ہے، اُسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن کمپیئن میں ایک کارکن جابحق ہوگیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10ماہ ہوگئے آئی ایم ایف سے مذکرات جاری ہیں، نتیجہ نہیں نکل رہا۔