سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کے لیے کوئی معاہدہ کرنے سے قاصر ہے، پاکستان کو غریبوں کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی کو بڑا مسئلہ نہیں سمجھتا کیونکہ اس کا واحد مقصد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنا ہے۔
آصف زرداری کہتےہیں ڈیفالٹ ہونامعمول کی بات ہےکیونکہ ان کی دولت پاپڑ والےدہی بھلے والےکےذریعے باہرمنتقل ہوچکی ہےبلورانی امریکہ میں بلو کےگھرویمن ڈےمنا رہی ہےIMF سےمعاملات طےنہیں ہو پارہےحکومت غریب کے مسائل حل کرنےکی بجائےاپنےمفادات حل کررہی ہےپاکستان کو غریب کےلیےڈیتھ زون بنادیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 8, 2023
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی کوششوں کی حکومت کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری معاشی ڈیفالٹ کو معمول کی بات سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی دولت گلی میں آدمی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی تو قوم کہاں جائے گی؟
شیخ رشید نے توقع ظاہر کی کہ ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات کے انعقاد کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔