وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب بجٹ سے متعلق اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی بجٹ کی حتمی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری زراعت سمیت دیگر اہم صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی بجٹ کی حتمی منظوری دی گئی، وزیراعظم نے نگران حکومت اور بیوروکریسی کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔